اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ تازہ رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے کردستان کی فوج پیشمرگہ نے عراقی فوج کے فضائی حملوں کے ذریعے عراقی شہر سنجار اور ربیعہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
عراقی فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے فضائی حملوں کے ذریعے سنجار میں داعشی دھشتگردوں پر بمباری کی ہے۔
ادھر اطلاعات کے مطابق تکفیری گروہ داعش کے دھشتگردوں نے سنجار کے مکین ایزدی مذہب کے ماننے والے ۷۲ افراد کو گروہ شکل میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اتوار کو عراقی شہر سنجار پر داعشیوں کے حملوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ فرار کر گئے ہیں اور اب یہ علاقہ دھشتگردوں کے محاصرے میں ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲